"کل سے ہم یہ اہم کام کرنے جا رہے ہیں"، وزیراعظم عمران خان کااعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ کل سے ہم بین الاقوامی پروازوں کو مرحلہ وار کھولنے جارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ "کل ہم بین الاقوامی پروازوں کیلئےجزوی طور پرفضائی حدودکھولیں گے۔یہ اہتمام خاص طورپرہمارےان اوورسیز مزدوروں کیلئےکیا جارہاہےجو سب سےزیادہ وباء کی زد میں آئےمگراپنےحوصلےسےقوم کےفخرکاسامان بنے۔ گھرواپسی پر ہم آپکاخیرمقدم کرتےاوریقین دلاتے ہیں کہ ہماری حکومت سےجوکچھ بھی بن پڑا کرے گی۔"۔
Tomorrow we will partially open airspace for intl flights.This is being done specially to help our Overseas workers who have suffered most in this pandemic but have shown great courage & made us proud. We welcome you back home & our govt will facilitate you in every way.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
اپنے دوسرے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ "وباء کےہنگام سمندرپار بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نےبیرون ملک مقیم اپنےبہن بھائیوں کی مددکیلئےجس بےلوث سخاوت کامظاہرہ کیاوہ لائقِ تحسین ہے۔بہت سی ایسی مثالیں دستیاب ہیں جن سےیہ صاف ظاہرہےکہ ضرورت مندافراد کا ہاتھ تھامنےکےحوالےسے پاکستانی کمیونٹی کیسےمتاثر کن طرزِ عمل کا وسیلہ بنی۔"۔
I appreciate the philanthropic role played by the Overseas Pakistani community in helping their brothers & sisters abroad during Covid19. There are many examples where the Pakistani community has been a source of inspiration, helping those around in need.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020