وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نااہلی کےلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نااہلی کےلئے لاہورہائیکورٹ میں ...
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نااہلی کےلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نااہلی کےلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست ایڈووکیٹ عبدالوحید بلوچ نے دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اورریٹرننگ افسرکوفریق بنایاگیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ عثمان بزدارپی پی 286سے جیت کررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے،عثمان بزادرنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی کم مالیت ظاہرکی،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارحقائق چھپاکرصادق اورامین نہیں رہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو نااہل قراردے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -