بے روز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پولیس میں ہزاروں نوکریوں کا پلان حتمی شکل میں داخل

بے روز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پولیس میں ہزاروں نوکریوں کا پلان حتمی شکل ...
بے روز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پولیس میں ہزاروں نوکریوں کا پلان حتمی شکل میں داخل

  

لاہور(خبر نگار) وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر پنجاب پولیس میں 10 ہزار سے زائد امیدواروں کو بھرتی کرنے کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس میں لاہور سمیت پنجاب کے 19 اضلاع میں کانسٹیبلز، پانچ بڑے شہروں میں 6 سو ٹریفک اسسٹنٹس اور 40 ڈرائیورز بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 10 ہزارکانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کیے جانے ہیں، اسی حوالے سے لاہور سمیت 19اضلاع میں 5 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا۔ لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں600 ٹریفک اسسٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جاسکے۔اسی طرح صوبہ بھرسے 40 ڈرائیورز کو بھی بھرتی کرنے کی منظوری دےدی گئی۔

کانسٹیبلز کی سیٹوں پر بھرتیوں میں 5 فیصد اقلیتی اور 15 فیصد خواتین کا کوٹہ مختص ہوگا۔ بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی عمر 18 سال سے لیکر 22 سال تک مقرر کی گئی ہے۔امیدوار 12 اکتوبر سے 26 اکتوبرتک درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

اگلے چند روز میں سےمحکمہ پولیس میں بھرتیوں کیلئے اخبارات میں اشتہار بھی جاری کردیئے جائیں گے۔ کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ کی سند لازمی ہوگی۔ ڈرائیورز کیلئے میٹرک کی سند اور ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -