سوئی گیس کنکشن لگوانے کے خواہشمند لاہوریوں کیلئے خوشخبری آگئی

سوئی گیس کنکشن لگوانے کے خواہشمند لاہوریوں کیلئے خوشخبری آگئی
سوئی گیس کنکشن لگوانے کے خواہشمند لاہوریوں کیلئے خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے تین ماہ بعد گھریلو صارفین کو کنکشن فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔پہلےمرحلہ میں فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت جمع کروائے گئے ڈیمانڈ نوٹس والے صارفین کو گیس کنکشن دیئے جائیں گے۔

لاہور ریجن نے تین ماہ بعد گھریلو صارفین کو کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن کی جانب سے پہلے مرحلہ میں فاسٹ ٹریک پالیسی کےتحت گیس کنکشنز کی تنصیب ہوگی۔ فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت صارفین نے 31 ہزار روپےکے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا رکھے ہیں جبکہ معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز پر 15جولائی کے بعد میٹر لگائے جائیں گے۔سوئی ناردرن کمپنی میں معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز پر اوگرا کی جانب سے مقررہ ہدف کو پورا کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب کمپنی میں میٹرز کی قلت کی وجہ سے بھی کنکشن التواء کا شکار ہوئے۔جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نئے گیس کنکشن بند کئے گئے تھے۔اب چونکہ دفاتر کھلنے شروع ہو گئے ہیں جس پر صارفین کو گیس کے نئے کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔