کراچی کے 3 ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملہ ،سندھ حکومت نے پہلے پیسے دینے کی شرط عائد کردی

کراچی کے 3 ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملہ ،سندھ حکومت نے پہلے پیسے دینے ...
کراچی کے 3 ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملہ ،سندھ حکومت نے پہلے پیسے دینے کی شرط عائد کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے 3 ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کے معاملے پر سندھ حکومت نے پہلے پیسے دینے کی شرط عائد کردی۔

نجی ٹی وی 92 کے مطابق سندھ حکومت کاخط وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو موصول ہو گیا ہے،محکمہ صحت کے خط میں کہاگیا ہے کہ سندھ حکومت نے جو اخراجات کئے وہ فوری واپس کئے جائیں ،9 سالوں میں سندھ حکومت نے تینوں ہسپتالوں کی توسیع پر اربوں روپے خرچ کئے ہیں۔

خط میں کہاگیا ہے کہ سندھ حکومت عدالتی فیصلے پر عمل تک ہسپتال وفاق کے حوالے نہیں کرے گی ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل نے وفاقی حکومت سے ہسپتالوں کی منتقلی کافیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ جناح ہسپتال،این آئی سی وی ڈی اور قومی ادارہ صحت اطفال وفاق کے حوالے کئے جانے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -