آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس میں ملزموں کے وکلا بہانوں سے کام لے رہے ہیں ،احتساب عدالت ملزموں کی عدم پیشی پر برہم

آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس میں ملزموں کے وکلا بہانوں سے کام لے رہے ہیں ،احتساب ...
آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس میں ملزموں کے وکلا بہانوں سے کام لے رہے ہیں ،احتساب عدالت ملزموں کی عدم پیشی پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس کی سماعت کے دورا ن ملزموں کی عدم پیشی پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس میں ملزموں کے وکلا بہانوں سے کام لے رہے ہیں ،ملزموں کے وکلا عدالت سے تعاون نہیں کررہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،شہبازشریف کی طرف سے نوازایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کرائی۔جج امجد نذیر چودھری نے کہاکہ تمام ملزمان کے وکلابہانوں سے کام لیں رہے ہیں،آشیانہ ریفرنس میں ملزمان کے وکلاتعاون نہیں کررہے،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ کبھی ایک ملزم غیرحاضرتوکبھی دوسرا،ہائیکورٹ 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دے چکی۔
وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہاکہ پورے ملک میں اس وقت ہیلتھ ایمرجنسی ہے ،کوروناکے باعث ہرفردکوحفاظتی تدابیراختیارکرنے کاحق ہے، ملزم زیادہ ہوں توٹرائل تاخیرسے ہوتاہے۔عدالت نے کہاکہ آپ ہی بتائیں کیاحل ہوناچاہئے؟وکیل شہبازشریف نے کہاکہ آپ قانون کے دائرہ اختیارمیں رہتے ہوئے حکم دیں،یہ جوڈیشل ہسٹری میں پہلاکیس نہیں ہے،عدالت نے کہاکہ کیوں نہ ہم جیل ٹرائل مکمل کرلیں۔
وکیل نے کہاکہ 2 ملزمان زیرحراست،دیگرضمانتوں پرہیں ،عدالت نے کہاکہ کسی ملزم کوآنے میں مسئلہ تونمائندہ مقررکرے تاکہ سماعت چلتی رہے۔