کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخ میں ردو بدل

کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخ میں ردو بدل
کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخ میں ردو بدل

  

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخوں میں رد وبدل کردیا گیا ہے۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے کہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 20 کے بجائے 22 جون 2020 کو ہو گا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق 25 جون کے ٹیسٹ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔پی سی بی کو سیریز کے شیڈول سے متعلق چند روز میں ای سی بی سے حتمی جواب کی امید ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اپنے اپنے شہروں میں ہو گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل کرکٹرز اور مینجمنٹ کے دوسرے ٹیسٹ مقامی ہوٹل میں ہوں گے۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمروں کی کمی کے باعث ہوٹل میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی یکم جولائی 2020 کو متوقع ہے۔

مزید :

کھیل -