بھارتی فوجیوں نے ایل اے سی پرتعمیرات گرادیں,بھارتی اقدامات نے چین کوردعمل پرمجبورکیا: ترجمان چینی وزارت خارجہ

بھارتی فوجیوں نے ایل اے سی پرتعمیرات گرادیں,بھارتی اقدامات نے چین کوردعمل ...
بھارتی فوجیوں نے ایل اے سی پرتعمیرات گرادیں,بھارتی اقدامات نے چین کوردعمل پرمجبورکیا: ترجمان چینی وزارت خارجہ

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین اور بھارت کے درمیان متنازع علاقے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، چین کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بار بار احتجاج کے باوجود بھی خلاف ورزی ہونے پر چین کو مجبوراً قدم اٹھانا پڑا، بھارتی فوجیوں نے ایل اے سی پر تعمیرات گرادیں تاہم اب ایل اے سی عبور کرنیوالے فوجیوں کی واپسی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایل اے سی پرتعمیرات گرادیں،دونوں ممالک فورسز کی مرحلہ وار واپسی کا عمل طے کریں گے، بھارت نے ایل اے سی عبورکرنے والے فوجیوں کی واپسی پراتفاق کیاہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی فوجیوں نے بات چیت کیلئے جانیوالے اہلکاروں پرحملہ کیا،چین نے متعددباربھارت کوآگاہ کیااور احتجاج ریکارڈکرایا،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے 15 جون کومعاہدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی اقدامات نے چین کوردعمل پرمجبورکیا،ترجمان نے کہاکہ ایل اے سی پروادی گلوان چین کے علاقے میں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -