سپریم کورٹ،حمزہ شہبازکی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست سماعت کےلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں حمزہ شہبازکی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست سماعت کےلئے مقررکردی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے مقررکردی گئی ،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت کی درخواست پر25جون کوسماعت ہوگی،جسٹس مشیر عالم ،جسٹس فیصل عرب اورجسٹس یحییٰ آفریدی کیس کی سماعت کریں گے۔