جواب الجواب تو صرف ایک موقع ہوتا ہے اگر آپ ہمارامائنڈبدل سکیں توبدل لیں ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے چینی انکوائری کمیشن کیخلاف درخواست پر ریمارکس

جواب الجواب تو صرف ایک موقع ہوتا ہے اگر آپ ہمارامائنڈبدل سکیں توبدل لیں ،چیف ...
جواب الجواب تو صرف ایک موقع ہوتا ہے اگر آپ ہمارامائنڈبدل سکیں توبدل لیں ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے چینی انکوائری کمیشن کیخلاف درخواست پر ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم جواب الجواب دلائل کیلئے آپ کو وقت دیتے ہیں لیکن حکم امتناع آج ختم ہوگا،جواب الجواب تو صرف ایک موقع ہوتا ہے اگر آپ ہمارامائنڈبدل سکیں توبدل لیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ چینی انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستوں پرسماعت کے دوران شوگرملزکے وکیل مخدوم علی خان نے جواب الجواب دلائل کیلئے عدالت سے مزید وقت کی درخواست کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کی استدعا کردی۔

چیف جسٹس اطہر من نے کہاکہ حکومتی صوبائی وزرا سے متعلق بھی کمیشن نے لکھا ایسے میں کیسے متعصب ہوسکتا ہے؟،مشروط حکم امتناع پر توویسے بھی عمل نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ایگزیکٹو کے معاملات میں تو یہ عدالت جاتی ہی نہیں ،قیمتیں مقرر کرنا عدالت کاکام نہیں اس میں ہم جاتے ہی نہیں ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہم جواب الجواب دلائل کیلئے آپ کو وقت دیتے ہیں لیکن حکم امتناع آج ختم ہوگا،مخدوم علی خان نے کہاکہ اگرحکم امتناع میں توسیع نہیں تو پھر آج ہی جواب الجواب دلائل سن لیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ آج ہی جواب الجواب دلائل دے دیں،میںدونوں طرف کاموقف سن چکا ہوں ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جواب الجواب تو صرف ایک موقع ہوتا ہے اگر آپ ہمارامائنڈبدل سکیں توبدل لیں ،آپ چاہیں تو پیر کو بھی آپ کو سن سکتے ہیں حکم امتناع ختم کردیتے ہیں،دو روز میں حکومت کیاکارروائی کرلے گی وہ ابھی اداروں کوخط ہی بھیج رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -