فواد چودھری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

فواد چودھری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
فواد چودھری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاستدان ہوں یا دیگر معروف شخصیات سوشل میڈیا صارفین ان کی غلطیو ں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ آج وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش آیا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر سورج گرہن اور اس کے اثرات سے متعلق بات کرتے ہوئے سورج گرہن کو چاند گرہن لکھ دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب پوائنٹ آوٹ کیا۔

اپنی پہلی ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا کہ "پاکستان سپیس ایجنسی اور ماہرین کے مطابق اکیس جون کو پاکستان میں 9بجکر20 منٹ سے 9بجکر 50 منٹ تک مختلف علاقوں میں سورج گرھن ہو گا، گرہن کی صورت میں براہ راست سورج کو دیکھنا آنکھوں کیلئے مضر ہو سکتا ہے اس لئے احتیاط ضروری ہے"۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے سورج گرہن سے متعلق مزید تفصیلات کی جگہ چاند گرہن کے متعلق مزید تفصیلات لکھ دیا ۔

وفاقی وزیر کی اس بھول پر سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑاتے دکھائی دیے۔ راشد ہاشمی نامی ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ Solar Eclipse کا ترجمہ ووٹ چور چاند گرہن کررہا ہے۔

ایک اور صارف سہیل نے لکھا "سورج گرہن ہے. آپ کے دماغ پر چاند زیادہ سوار ہو گیا ہے شاید.  "

ندیم علی نامی صارف نے فواد چودھری کے علما سے ہونے والے اختلافات پر کچھ یوں اظہارخیال کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -