قوم سے سچ کاوعدہ کیاہے کچھ بھی نہیں چھپایاجائےگا،چینی بحران پیداکرنے والے مافیاکوکسی صورت نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم عمران خان

قوم سے سچ کاوعدہ کیاہے کچھ بھی نہیں چھپایاجائےگا،چینی بحران پیداکرنے والے ...
قوم سے سچ کاوعدہ کیاہے کچھ بھی نہیں چھپایاجائےگا،چینی بحران پیداکرنے والے مافیاکوکسی صورت نہیں چھوڑوں گا،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ قوم سے سچ کاوعدہ کیاہے کچھ بھی نہیں چھپایاجائےگا،چینی بحران پیداکرنی والے مافیاکوکسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،چینی بحران فرانزک رپورٹ پرقانونی اقدامات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قوم سے سچ کاوعدہ کیاہے کچھ بھی نہیں چھپایاجائےگا، وعدہ پوراکرتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی بحران پیداکرنے والے مافیاکوکسی صورت نہیں چھوڑوں گا،ہرقسم کے مافیاکامقابلہ اورانہیں بے نقاب بھی کرناہے، کورکمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے پراعتمادکااظہارکیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -