پاکستان بارکونسل کاجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائرکرنےکافیصلہ

پاکستان بارکونسل کاجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ...
پاکستان بارکونسل کاجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائرکرنےکافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بارکونسل نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائرکرنے کافیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان بار کونسل عابدساقی نے کہاہے کہ صدارتی ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد نظرثانی درخواست دائرکریں گے،حکومتی دباؤمیں ایف بی آرسے شفاف تحقیقات کی امیدنہیں،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے وکلانے بھی نظرثانی درخواست پرمشاورت شروع کردی۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ ایف بی آر کو کیس بھیجنے کی پہلے ہی مخالفت کرچکے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -