دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین اہم فیچرز دیکھنے سے محروم

دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین اہم فیچرز دیکھنے سے محروم
دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین اہم فیچرز دیکھنے سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیغام رسانی کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ واٹس ایپ دنیا بھرمیں ڈاون ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین  ایپلیکشن کے اہم فیچرز دیکھنے سے محروم رہے۔

پاکستان میں اب بھی واٹس ایپ ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے  مطابق یہ مسئلہ گزشتہ شب سے ہی دنیا بھرکے صارفین کو پیش آیا جنہوں نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر چیٹ میں آن لائن اسٹیٹس اور لاسٹ سین نہیں نظر آرہا ۔

جیسے ہی دنیا بھر سے تمام واٹس ایپ صارفین کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو واٹس ایپ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین اب یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ کون آن لائن ہے۔

دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے واٹس ایپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور واٹس ایپ بالکل پہلے کی ہی طرح کام کر رہی ہے۔
 تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ یہ دونوں فیچرز اب صارفین کو دیکھنے کو مل رہے ہیں اور واٹس ایپ کو پیش آیا یہ مسئلہ ٹھیک ہوچکا ہے۔