سوشانت سنگھ کی موت کے بعد کرن جوہر نے اپنا ٹیلی فون نمبر بھی بدل لیا مگر کیوں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
ممبئی (ویب ڈیسک) سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ہر کوئی ان کے ڈپریشن کی وجہ فلمیں نہ ملنا بتا رہا ہے، علاوہ ازیں بالی ووڈ کی سفاک دنیا میں اقربا پروری کا معاملہ بھی گرم ہے، جس میں خاص طور پر کرن جوہر کا نام سامنے آرہا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے اپنا نمبر بھی تبدیل کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پٹنہ اور بہار کے مختلف مقامات پر اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے خلاف عوامی اشتعال دیکھنے میں آیا ہے، سوشانت سنگھ کے مداحوں نے کرن جوہر اور سلمان خان کے پتلے نذر آتش کیے اور ان کے تمام پوسٹرز بھی پھاڑ دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فنکاروں کو مسلسل سوشل میڈیا پر ٹرول بھی کیا جارہا ہے، کرن جوہر ٹرول سے بچنے کے لیے حال ہی میں اپنا فون نمبر بد ل لیا اور ساتھ ہی ٹوئٹر پر اپنے کئی قریبی ساتھیوں کو ان فالو بھی کردیاہے۔ جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔
کچھ عرصہ قبل کرن جوہر نے ’ڈرائیو‘ فلم بنائی تھی جس میں سوشانت سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کی ریلیز میں 1 سے 2 سال تک تاخیرکی گئی ، جس کے بعد اس فلم کو سنیما گھروں کی بجائے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا۔
کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر آنے والے تبصروں اور ٹوئٹ کے بعد جن لوگوں کو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بلاک کیا ہے ا±ن میں عالیہ بھٹ، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، کاجول اور دیگر شامل ہیں۔ فی الحال کرن جوہر صرف 8 افراد کو ٹوئٹر پر فالو کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بہار کے ایک معروف وکیل سدھیر کماراوجھا نے کرن جوہر سمیت 7 فلم سازوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ وکیل سدھیر کمار اوجھا کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے جان بوجھ کر سوشانت کی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیا۔اس کے علاوہ ایوارڈز کی تقریب اور دیگر فنکشنز میں بھی انہیں مدعو نہیں کیا جاتا تھا، یہی وجہ ہے کہ مایوسی اور تناو?کا شکار ہوکر ایک ہونہار اداکار نے موت کو گلے لگایا لیا۔