پرویز خٹک کا اختر مینگل کو فون ملاقات کے لیے وقت طلب لیکن کیا جواب ملا ؟ سیاسی میدان میں بڑی پیش رفت

پرویز خٹک کا اختر مینگل کو فون ملاقات کے لیے وقت طلب لیکن کیا جواب ملا ؟ سیاسی ...
پرویز خٹک کا اختر مینگل کو فون ملاقات کے لیے وقت طلب لیکن کیا جواب ملا ؟ سیاسی میدان میں بڑی پیش رفت

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیردفاع پرویز خٹک نے حکومت کیساتھ اتحاد ختم کرنیوالی جماعت بی این پی  کے رہنماء سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور  ملاقات کے لئے سردار اختر مینگل سے وقت مانگ لیا، وزیردفاع کی درخواست پر اختر مینگل کا کہنا تھاکہ بلوچ روایات کے مطابق ہمارے دروازے کھلے ہیں اور جو بھی ملک اوربلوچستان کے مفاد میں ہوا اس پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان آج (ہفتہ) کواہم ملاقات متوقع ہے   جس میں پرویز خٹک سردار اختر مینگل کو حکومت میں واپسی کے لئے رضامند کرنے اور بلوچستان سے متعلق اہم سیاسی امور پر بات چیت کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں چھ نکاتی ایجنڈے پر بات چیت متوقع ہے ، ملاقات میں پرویز خٹک کی قیادت میں جانیوالا وفد اتحادی جماعت کو منانے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے حکومت سے اپنا اتحاد توڑ دیا تھا کیونکہ ان کے 9نکاتی مطالبات پر حکومت کی طرف سے کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔

مزید :

قومی -سیاست -