کورونا وائرس نے ایک اور سینیر ڈاکٹر کی جان لے لی

کورونا وائرس نے ایک اور سینیر ڈاکٹر کی جان لے لی
کورونا وائرس نے ایک اور سینیر ڈاکٹر کی جان لے لی

  

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے۔ موذی وبا نے ایک اور سینیئر ڈاکٹر کی جان لے لی۔

 جیونیوز کے مطابق ماہر امراض سینہ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی مہلک وبا کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ 

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خالد مسعود ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان میں چیسٹ اسپیشلسٹ تھے اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے  ڈاکٹر خالد مسعود 10 روز سے طیب اردگان اسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقہ تونسہ شریف میں ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔اب تک درجنوں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس عملے کے اہلکار اس موذی مرض کا شکارہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاو میں مسلسل تیزی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 153 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 6,604 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31,681  ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک کیے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد 1,042,787 ہو گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -مظفرگڑھ -کورونا وائرس -