چین میں ویکسین کی تیاری کیلئے تجربات، بندر کم پڑگئے

چین میں ویکسین کی تیاری کیلئے تجربات، بندر کم پڑگئے
چین میں ویکسین کی تیاری کیلئے تجربات، بندر کم پڑگئے

  

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے ماہرین دن رات محنت کر رہے ہیں حتیٰ کہ ہفتے کے آخری دنوں میں بھی کام کر رہے ہیں لیکن انہیں ایک نئے مسئلے سے نمٹنا پڑ رہا ہے: بندروں کی کمی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سائنسدانوں کو ویکسین کے تجربات کیلئے بندروں کی سخت ضرورت ہے جن پر تجربات کیے جاتے ہیں۔ شین یانگ شہر میں ایک کمپنی یی شنگ بایو فارما دن رات اس وبا کے علاج میں مصروف ہے اور وہ یہ کام جنوری سے کر رہی ہے۔

چین کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے بعد ایک مرتبہ پھر وبا کے سامنے آنے کی وجہ سے دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں بیماری کو ایک نئے طریقے سے دیکھا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -