چین نے بیجنگ میں کوویڈ19کے انفیکشن کی جینیاتی ترتیب جاری کردی

چین نے بیجنگ میں کوویڈ19کے انفیکشن کی جینیاتی ترتیب جاری کردی
چین نے بیجنگ میں کوویڈ19کے انفیکشن کی جینیاتی ترتیب جاری کردی

  

بیجنگ (شِنہوا) بیماریوں پرکنٹرول اورتدارک کے چینی مرکز (سی ڈی سی) نے بیجنگ میں زرعی پیداوار کی ہول سیل مارکیٹ شن فادی میں کوویڈ-19 کے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی گروپس انفیکشن کی جینیاتی ترتیب جاری کی ہے۔

نوول کرونا وائرس نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسورس سروس سسٹم کے توسط سے جمعرات کو تاخیرسے جاری کردہ اعداد و شمار کوویڈ 19 کیس کے نمونوں اور ماحولیاتی نمونوں دونوں سے حاصل کردہ ہیں۔

علاوہ ازیں سی ڈی سی نے اعداد و شمار کا عالمی سطح پر تبادلہ کرنے کے لئے متعلقہ جینیاتی ترتیب کو عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) اور تمام اقسام کے انفلوئنزا کے تبادلہ کے گلوبل انیشیٹو کے پاس جمع کرادیا ہے۔نیشنل مائیکروبیالوجی ڈیٹا سینٹر اور نیشنل پیتھوجین ریسورس کلیکشن سینٹر نے مشترکہ طور پر نوول کرونا وائرس نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسورس سروس سسٹم تشکیل دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -