گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہرحامدعلی کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہرحامدعلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،گارڈین کورٹ کے جج یعقوب علی نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات نہ ماننے پرجاری کیے گئے۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق گارڈین کورٹ میں گلوکارہ صنم ماروی کی بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،گارڈین کورٹ کے جج یعقوب علی نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے حامدعلی کوبچوں سمیت عدالت طلب کررکھاتھا۔عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات نہ ماننے پرجاری کیے گئے، عدالت نے آئندہ سماعت پرحامدعلی کوگرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم دیدیا۔