شمالی پاکستان سے 1200 سال پرانی عیسائی صلیب برآمد، وزن کتنا ہے ؟ اب تک کا سب سے بڑا صلیب ہونے کا امکان

شمالی پاکستان سے 1200 سال پرانی عیسائی صلیب برآمد، وزن کتنا ہے ؟ اب تک کا سب سے ...
شمالی پاکستان سے 1200 سال پرانی عیسائی صلیب برآمد، وزن کتنا ہے ؟ اب تک کا سب سے بڑا صلیب ہونے کا امکان

  

کراچی (ویب ڈیسک) شمالی پاکستان سے قدیم عیسائی صلیب دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ 12 سو سال پرانی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جامعہ بلتستان کی تین رکنی ایکسپیڈیشن ٹیم کو تین ٹن سے زائد وزنی بہت بڑی ماربل کی عیسائی صلیب بلتستان میں کوردو پہاڑی سلسلے میں اونچائی سے ملی ہے جس کی لمبائی تقریباً 7 فٹ اور چوڑائی 6 فٹ ہے۔

بعض اسکالرز کا دعویٰ ہے کہ دیوہیکل صلیب جنوبی ایشیاءمیں مذہب کے ابتدائی دنوں سے ایک عیسائی فن ہے۔ اس کی دریافت نے اس کے ماخذ کے حوالے سے شدید بحث چھیڑ دی ہے جس کے بعد اسکالرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک قدیم عیسائی صلیب اور برصغیر میں پایا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا صلیب ہوسکتا ہے۔

پرجوش عیسائی اسکالرز کا کہنا ہے کہ سنگ تراشی صدیوں پرانی ایس ٹی تھامس جونز کا صلیب ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ عیسائیت خطے میں دور تک پہنچ گئی تھی۔لیکن دیگر کا ماننا ہے کہ یہ صلیب یا تو عیسائی سے پہلے کی ایک علامت ہے ، یا اس کے بجائے ستون کے اوپری حصے سے پتھر کے کام کا ایک ٹکڑا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -