وفاق کے گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک میں بسیں چلنے سے قبل ہی دراڑیں پڑنا شروع

وفاق کے گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک میں بسیں چلنے سے قبل ہی دراڑیں پڑنا شروع
وفاق کے گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک میں بسیں چلنے سے قبل ہی دراڑیں پڑنا شروع

  

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں وفاق کے گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک میں بسیں چلنے سے قبل ہی دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں۔سرجانی تا گرومندر فیز ون کے پل پر لسبیلہ کے مقام پر پل کمزور پڑنے لگا جس میں دراڑیں پڑگئیں اور پانی بھی ٹپکنے لگا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اہل علاقہ نے کہا ہے کہ پل پر دراڑیں بھی پڑ رہی ہیں اور پل سے پانی بھی ٹپکتا ہے۔گرین لائن بس منصوبے کا پہلا فیز 2017 میں مکمل ہونا تھا لیکن تاحال یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے نواز شریف نااہل قرار دے دیا اور پھر تحریک انصاف کی حکومت ا?گئی۔ گرین لائن منصوبے پر تاحال کام جاری ہے اور یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں گرین لائن بس منصوبےکے لیے 11 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -