ڈاکٹر کاشف مجید کی خدمات پورے سندھ بلخصوص کراچی کی غریب عوام کبھی بھول نہیں سکتی، مسلم لیگ ق سندھ کا اظہار افسوس

ڈاکٹر کاشف مجید کی خدمات پورے سندھ بلخصوص کراچی کی غریب عوام کبھی بھول نہیں ...
ڈاکٹر کاشف مجید کی خدمات پورے سندھ بلخصوص کراچی کی غریب عوام کبھی بھول نہیں سکتی، مسلم لیگ ق سندھ کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک ) ڈاکٹر کاشف مجید دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے لاکھوں لوگوں کو سوگوار چھوڑ گئے پاکستان مسلم لیگ ق کراچی ڈویژن کے نائب صدر فیصل علی بلوچ نے کہا کہ وہ میرے بہت اچھے اور مخلص دوست و رہبر تھے دکھی انسانیت کے لیئے وقت کی پروا کئیے بغیر پہنچ جاتے اچھے لوگ جلد اپنے خالق حقیقی کے پاس چلے جاتے ہیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ڈپٹی جنرل سیکریٹری و لائرز ونگ کے صدر خرم شاہد میئو ایڈووکیٹ نے کہا ڈاکٹر صاحب جیسی عظیم شخصیت برسوں میں پیدا ہوتی ہے پورے سندھ بلخصوص کراچی کی عوام انہیں کبھی بھول نہیں سکتی اللہ پاک انہیں جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے آمین ان کے لواحقین خاص طور پر ان کی تینوں چھوٹی صاحبزادیوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین دریں اثناء مختلف سماجی سیاسی مذہبی شخصیات جن میں مسلم لیگ ق کے سیکریٹری اطلاعات محمد صادق شیخ ، واصل خان ، سماجی شخصیت امجد اللہ امجد ، عزیز اللہ رفاعی ، ڈاکٹر صلاح الدین اختر ، محترمہ صباء فضل ،سید فیضان انیس متحدہ علماء محاذ کے علامہ امین انصاری ، علامہ عبدالخالق فریدی ، یعقوب اوڈ ، عبدالغفار اوڈ ،محمد لئیق احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا۔