سوشانت سنگھ کی موت، 7 سال قبل خودکشی کرنیوالی اداکارہ جیا خان کی والدہ بھی خاموش نہ رہ سکیں، بالی ووڈ پر برس پڑیں، سلمان خان کو بھی بے نقاب کردیا

سوشانت سنگھ کی موت، 7 سال قبل خودکشی کرنیوالی اداکارہ جیا خان کی والدہ بھی ...
سوشانت سنگھ کی موت، 7 سال قبل خودکشی کرنیوالی اداکارہ جیا خان کی والدہ بھی خاموش نہ رہ سکیں، بالی ووڈ پر برس پڑیں، سلمان خان کو بھی بے نقاب کردیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ دنوں اپنےفلیٹ پر خودکشی کرلی تھی جس کے بعد ان کی کزن سمیت تین افراد صدمہ برداشت نہ کرسکے اور چل بسے، اس پر بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی شدید تنقید  کا نشانہ بنایا جارہاہے اور اب اس میں تازہ اضافہ چند سال قبل خودکشی کرنیوالی اداکارہ جیا خان کی والدہ نے کیا اور اپنے ویڈیو پیغا م میں سوشانت کو خراج عقیدت  اور ان کی فیملی کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے سلمان خان اور بالی ووڈ کے کام کے طریقوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ بھی دعویٰ کیاکہ ان کی بیٹی کےکیس میں سی بی آئی کو سلمان خان فون کرتے رہے، لیکن یہ کوئی مذاق نہیں، اب یہ بدلنا کرنا ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ جیا خان نے 2013 میں ڈپریشن کے سبب خود کشی کرلی تھی  جس کے بعد ان کے مبینہ بوائے فرینڈ سورج پنچولی سے پولیس نے لمبی پوچھ گچھ کی تھی۔اب جیاخان کی والدہ نے سوشانت سنگھ کی موت کے بعد  بالی ووڈ کے کام کرنے کے طریقے پر حملہ کرتے ہوئے جیا خان کے کیس کو یاد کیا ہے۔رابعہ خان نے کہا، ’میری ہمدردی سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی کے ساتھ ہے، یہ کوئی مذاق نہیں  بلکہ دل دہلا دینے والا معاملہ ہے، بالی ووڈ کو بدلنا ہوگا، انڈسٹری کو ایسا کرنا بند کرنا ہوگا،کسی کو بُلی کرنا بھی ایک طرح سے کسی کا قتل کرنا ہی ہے’۔

View this post on Instagram

Late Actress Jiah Khan's Mother From London On NEPOTISM In Bollywood Issue ???? . . . #sushantsinghrajput #jiahkhan #salmankhan #ripsushantsinghrajput #suicide #mentalhealth #nepotism #bollywoodmovies #bollywood #jiahkhansuicide

A post shared by Scuttlebutt (@bollywood.scuttlebutt) on

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جوکچھ بھی ہوا، اس نے مجھے اس وقت 2015 کی یاد دلادی جب مجھے لندن میں سی بی آئی افسر نے کال کی اور کہا کہ آپ آئیں،  میں اپنی بیٹی کے کیس میں  ایک سی بی آئی افسر سے ملی تو انہوں نے بتایا کہ  سلمان خان کا فون آیا تھا، وہ روز فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس لڑکے پر ہم نے بہت پیسہ انویسٹ کیا ہے، لڑکے کو مت ہراساں کریں، اس سے تفتیش نہ کریں، اسے مت چھوئیں، پھر ہم کیا کرسکتے ہیں میڈم؟وہ ناراض ہوگئے اور میں نے یہ معاملہ دہلی میں سی بی آئی کے اعلیٰ حکام کے سامنے معاملہ اٹھا دیا۔

مزید :

تفریح -