پی ایس ایل میچز جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریم کرنے کا معاملہ، رکن قومی اسمبلی نے پی سی بی کی وضاحت سے متعلق کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

پی ایس ایل میچز جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریم کرنے کا معاملہ، رکن قومی ...
پی ایس ایل میچز جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریم کرنے کا معاملہ، رکن قومی اسمبلی نے پی سی بی کی وضاحت سے متعلق کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے رکن اسمبلی اقبال محمد علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے میچز پر جوئے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کے میچز جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریم ہونے کی خبر شائع ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹیک فرنٹ کے ساتھ گلوبل میڈیا رائٹس کا معاہدہ تھا جس نے آگے جس کمپنی سے کنٹریکٹ کیا، وہ پاکستان سے باہر جوئے کی ویب سائٹ پر میچز لائیو سٹریم کروا رہی تھی، معلوم ہونے پر اسے رکوا دیا گیا اور پھر بعدازاں یہ معاملہ معافی نامے پر ختم کردیا گیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے میڈیا میں جوئے کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا جس پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کی جانب سے لکھے جانے والے تفصیلی خط میں یہ ثابت کرنے کی کوشش ہوئی تھی کہ معاملہ اتنا گھمبیر نہیں جتنا میڈیا میں پیش کیا جا رہا ہے اور ناصرف معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا گیا بلکہ اس کا علم ہوتے ہی جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریمنگ رکوا بھی دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اقبال محمد علی نے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو ایک خط لکھا ہے جس میں بورڈکی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ رکن قومی اسمبلی اور پاکستانی شہری ہونے کے ناطے حقائق تک رسائی میرا حق ہے، براہ مہربانی مجھے ٹیک فرنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے کی مصدقہ کاپیز فراہم کی جائیں، اس سے مجھے حقائق سے مکمل آگاہی میں مدد ملے گی۔

مزید :

کھیل -