کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی ؟افسوسناک خبر آگئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کے کیسز کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کر گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 53 ہزار 565 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے آج ایک ہزار 315 نئے کیسز آئے ہیں۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ 700 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 116 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ضلع شرقی میں 360، جنوبی 346 اورملیر میں 185 کیسز ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرکز میں 165، ضلع غربی میں 140 اور کورنگی میں 119 کیسز ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 153 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 382 ہو گیا ہے۔