”اگر چین نے یہ کام کردیا تو مودی سرکار ہل سکتی ہے “غیر ملکی صحافی کا تہلکہ خیز تجزیہ

”اگر چین نے یہ کام کردیا تو مودی سرکار ہل سکتی ہے “غیر ملکی صحافی کا تہلکہ ...
”اگر چین نے یہ کام کردیا تو مودی سرکار ہل سکتی ہے “غیر ملکی صحافی کا تہلکہ خیز تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )چین اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی پر دنیا بھر کی نظر یں ہیں اور تمام اہم ممالک سے اس صورتحال پر تشویش کا شکارہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان یہ سرحدی کشیدگی یہاں ہی ختم ہو گی یاآنے والے دنوں میں مزید صورتحال بگڑ سکتی ہے ،اس حوالے سے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے غیر ملکی صحافی مائیکل کولمین نے کہا ہے کہ آخری بار مودی کا بڑا سیکیورٹی بحران پلوامہ اور بالا کوٹ تھا جس سے اس نے مقامی سطح پر بہت بڑا سیاسی فائدہ اٹھا یا تھا اور دوبارہ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی بحران میں بھارت کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ مستقبل میں کس طرح سے اقدامات کرتا ہے ،اگر چین نے مزید اشتعال انگیزی دکھائی تو نریندر مودی کی سیاسی بنیاد ہل سکتی ہے ۔