ڈیٹول بنانے والی کمپنی نے سیکورٹی اداروں کےساتھ مل کر جعلی ڈیٹول بنانے والے گروہ کو پکڑوا دیا

ڈیٹول بنانے والی کمپنی نے سیکورٹی اداروں کےساتھ مل کر جعلی ڈیٹول بنانے والے ...
ڈیٹول بنانے والی کمپنی نے سیکورٹی اداروں کےساتھ مل کر جعلی ڈیٹول بنانے والے گروہ کو پکڑوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر ) پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کے شروع ہوتے ہی ڈیٹول، ہاتھ دھونے والے صابن اور دوسری حفظان صحت کی مصنوعات کی مانگ زیادہ ہونے سے قلت پیدا ہوگئی. نو سربازوؤں نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور نقلی مصنوعات بنا کر مارکیٹ میں سپلائی کرنا شروع کردیں.
کچھ دن پہلے ایک ویڈیو کا سوشل میڈیا پر بہت چرچا چلا جس میں جعلی ڈیٹول بنانے والے ایسے ہی ایک گروپ کودیکھا گیا.
اس ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد ریکٹ بینکیزر (RB) پاکستان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے برانڈ پرٹیکشن اتھارٹیز کی مدد سےلاہور کے علاقے رنگ محل میں جعلی ڈیٹول بنانے والے گروہ کو بے نقاب کیا اور پولیس کی مدد سے انکو گرفتار کرلیا گیا.ایسے نقلی پروڈکٹس کا استمعال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ھے .ویڈیو دیکھئے 

تمام صارفین سے درخواست ہے کے ایسے کسی بھی مشکوک پروڈکٹ کے بارے میں کمپنی کی ہیلپ لائین 080082273 پر أگاہ کریں یا پھر انتظامیہ کو اطلاع دیں۔
 

>