"وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن ۔۔۔ " مولانا فضل الرحمان کی خواہش اور ان سے جڑے خدشات

"وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن ۔۔۔ " مولانا فضل ...

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اکثریت ہونے کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کیا ہوا، یہ بھی دیکھنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  منتخب قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد سے پہلے اس کے بارے میں بار بار سوچنا ہوگا ، سینیٹ الیکشن میں ہمارے پاس اکثریت تھی لیکن اس کے باوجود کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق حکومتی بیانات تشویشناک ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ میں کسی قسم کی کمی قبول نہیں کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا احتساب صرف اپوزیشن کیلئے ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کیوں التوا کا شکار ہے؟ احتساب ایک سیاسی ہتھیار ہے جو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، ہمارے اوپر نیب  یا احتساب کا دباؤ نہیں ہے۔

مزید :

قومی -