برطانیہ میں موجود جہانگیر ترین اپنی غیر ملکی جائیدادوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟ اب تک کا بڑا دعویٰ

برطانیہ میں موجود جہانگیر ترین اپنی غیر ملکی جائیدادوں کے ساتھ کیا کررہے ...
برطانیہ میں موجود جہانگیر ترین اپنی غیر ملکی جائیدادوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟ اب تک کا بڑا دعویٰ

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم جہانگیر ترین اپنی غیر ملکی جائیدادیں اپنے بیٹے علی ترین کے نام پر منتقل کر رہے ہیں۔

شوگر سکینڈل میں نام سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین برطانیہ چلے گئے تھے جہاں وہ لندن سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر اپنے فارم ہاؤس میں مقیم ہیں۔ جہانگیر ترین کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہر سال 2 مرتبہ اپنا چیک اپ کرانے کیلئے لندن جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین نے رواں ہفتے اپنے بیٹے علی ترین کے ساتھ سوئٹزر لینڈ کا دورہ کیا تھا، وہ بیرون ممالک میں موجود اپنی جائیدادیں اپنے بیٹے علی ترین کے نام پر منتقل کر رہے ہیں۔  جہانگیر ترین سے برطانوی میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کی کوشش کی لیکن انہوں نے ملنے سے انکار کردیا۔

جہانگیر ترین نے ن لیگ کے ساتھ رابطوں کی بھی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پی ٹی آئی کو بنایا ہے، کچھ معاملات ہیں جو جلد حل ہوجائیں گے۔

مزید :

قومی -