لاک ڈاﺅن کے باوجود فیصل آباد میں کبڈی میچ، پولیس نے چھاپہ مارا تو کیا ہوا؟ خبر آ گئی

لاک ڈاﺅن کے باوجود فیصل آباد میں کبڈی میچ، پولیس نے چھاپہ مارا تو کیا ہوا؟ ...
لاک ڈاﺅن کے باوجود فیصل آباد میں کبڈی میچ، پولیس نے چھاپہ مارا تو کیا ہوا؟ خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لاک ڈاﺅن کے دوران کبڈی میچ کھیلنے پر 4 کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے پیش نظر فیصل آباد کے متعدد علاقوں کو سیل گیا تھا تاہم اس دوران کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بنیادی مرکز صحت کے میدان میں کبڈی ٹورنامنٹ کھیلا جارہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ نے سول ڈیفنس حکام کے ساتھ میدان میں چھاپہ مارا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 4 کھلاڑیوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جبکہ باقی کھلاڑی اور شائقین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ ملک کے متعدد علاقوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے ایسے میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور بوقت ضرورت گھر سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید :

کھیل -