" ماضی کی غلطیاں معاف کردیں، آئندہ ہم ایسا نہیں کریں گے"  انڈیا نے چین سے سر عام معافی مانگ لی

" ماضی کی غلطیاں معاف کردیں، آئندہ ہم ایسا نہیں کریں گے"  انڈیا نے چین سے سر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے چین سےسر عام معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ وہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے جس کے بعد بھارتی فوجیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

یوٹیوب پر اپنی ویڈیو میں صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے چین سے براہ راست سرعام معافی مانگ لی ہے اور یہ بھی تسلیم کرلیا ہے کہ ان کے فوجی آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے اور نہ ہی لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کو پار کریں گے۔  وہ ایل اے سی جو چین کہتا ہے، یعنی چین نے اب تک جن علاقوں کا کنٹرول سنبھالا ہے  وہ سارے علاقے چین کے ہی تصور ہوں گے ، ان علاقوں کو واپس لینے کیلئے کسی قسم کی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی۔

صابر شاکر کے مطابق بھارت نے چین سے کہا  ہے کہ ماضی کی غلطیاں معاف کردیں، آئندہ ہم ایسا نہیں کریں گے۔ بھارت کی جانب سے معافی کی یقین دہانی روس کے ذریعے کرائی گئی ہے  لیکن معافی  بھارت نے خود مانگی ہے۔ اس معافی کے نتیجے میں چین نے بھارت کے ایک لیفٹیننٹ جنرل ، 3 میجرز  سمیت 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کیا ہے۔