معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق کی وجہ بتادی

معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق کی وجہ بتادی
معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق کی وجہ بتادی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں سے ایک اداکار بریڈ پٹ اور اداکارہ انجلینا جولی کی طلاق نے دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداحوں کو افسردہ کر دیا تھااور آج تک ان دونوں کی طرف سے طلاق کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔ اب بالآخر انجلینا جولی نے اس معاملے پر لب کھول دیئے ہیں اور طلاق کی وجہ دنیا کو بتا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ووگ میگزین کو انٹرویو دیتے انجلینا جولی نے کہا ہے کہ ”میں نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کا فیصلہ اپنے 6بہادر بچوں کی بھلائی کے لیے کیا اور یہ ایک درست فیصلہ تھا۔“

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ”ہماری طلاق کے معاملے پر میری خاموشی کا کچھ لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ ہمارے بچوں کے متعلق بھی جھوٹ بولے گئے لیکن اس دوران مسلسل میں اپنے بچوں کو کہتی رہی کہ تم لوگ اپنا سچ جانتے ہوں، لوگوں کے جھوٹ پر تمہیں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔“ واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ 2004ءمیں فلم مسٹر اینڈ مسز سمتھ کی شوٹنگز کے دوران ملے تھے اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ 2014ءمیں انہوں نے شادی کی اور 2016ءمیں انجلینا جولی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ان کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے اور تین بعد میں انہوں نے گود لیے۔

مزید :

تفریح -