چین بھارت کے بارڈر پر بلڈوزر اور بھاری مشینری لے آیا، لیکن کیا بنانے کے لیے؟ بھارتی حکام کی نیندیں اُڑگئیں

چین بھارت کے بارڈر پر بلڈوزر اور بھاری مشینری لے آیا، لیکن کیا بنانے کے لیے؟ ...
چین بھارت کے بارڈر پر بلڈوزر اور بھاری مشینری لے آیا، لیکن کیا بنانے کے لیے؟ بھارتی حکام کی نیندیں اُڑگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) تبت کے علاقے میں ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول)پر چینی فوج نے جھڑپ میں 20بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد اب ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ جو بھارت برسوں سے پاکستان کے ساتھ کرتا آ رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چینی فوج نے اس متنازعہ علاقے میں موجود دریا کا رخ موڑنے کے لیے بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری وہاں بلا لی ہے۔ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں ایک ہفتہ قبل تک علاقے میں یہ مشینری موجود نہیں تھی جو گزشتہ روز حاصل کردہ تصاویر میں دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ امیجز سے پتا چلتا ہے کہ چین اس علاقے میں دریا پر ڈیم بنا رہا ہے، جس کے ذریعے اس کا رخ موڑ دے گا۔ حال ہی میں بھارتی فوج نے اس دریا پر ایک 200فٹ طویل پل تعمیر کیا تھا۔ ایک امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ ”یہ دریا چین کے علاقے سے بھارت کے زیرقبضہ علاقے میں داخل ہوتا ہے۔ اس کا رخ موڑنے کے اقدام سے بھارتی فوج برانگیختہ ہو گی اور پھر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔