چوروں کو پڑگئے مور، کورونا وائرس کا شکار ہونے والے چور کا گھر ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

چوروں کو پڑگئے مور، کورونا وائرس کا شکار ہونے والے چور کا گھر ڈاکوﺅں نے لوٹ ...
چوروں کو پڑگئے مور، کورونا وائرس کا شکار ہونے والے چور کا گھر ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) چوروں کو مور پڑنے کا محاورہ تو آپ نے سن رکھا ہو گا۔ بھارت میں گزشتہ روز اس محاورے کی عملی شکل اس وقت دیکھنے میں آئی جب قرنطینہ سنٹربھیجے گئے ڈاکو کا گھر ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس ڈکیت کا نام شاہد اللہ بابو تھا جو ممبئی کے علاقے چیمبر کا رہائشی ہے۔ اس نے چار دیگر ڈاکوﺅں کے ساتھ مل کر گزشتہ دنوں کُرلا میں ایک الیکٹرانکس کی دکان لوٹی تھی اور پولیس ان پانچوں ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
گرفتاری کے بعد ان تمام ڈاکوﺅں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے اورا ن میں سے چار کے ٹیسٹ مثبت آ گئے جس پر انہیں بھی تنہائی میں حراست میں رکھ لیا گیا اور ان کے خاندان والوں کو بھی قرنطینہ مراکز پہنچا دیا گیا۔ شاہد اللہ کے خاندان کے قرنطینہ سنٹر جانے کے بعد گھر خالی ہو گیا اور گزشتہ رات ڈاکوآئے اوراس کے گھر کا صفایا کر گئے۔ شاہد اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے گھر سے ساڑھے 4لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی چوری ہوئی ہے۔ اب نہرونگر پولیس اس ڈاکو کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے ڈاکوﺅں کی تلاش میں سرگرداں ہے۔