پہلی ملاقات پر لڑکی کے بوسے سے بیمار ہوجانے والے آدمی نے اس پر مقدمہ کردیا، 4 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ

پہلی ملاقات پر لڑکی کے بوسے سے بیمار ہوجانے والے آدمی نے اس پر مقدمہ کردیا، 4 ...
پہلی ملاقات پر لڑکی کے بوسے سے بیمار ہوجانے والے آدمی نے اس پر مقدمہ کردیا، 4 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی شخص کی انٹرنیٹ پر ایک عورت سے ملاقات ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی لیکن پہلی ہی ملاقات کے بعد اس شخص نے اپنی اس نئی نویلی محبوبہ کے خلاف 2لاکھ 36ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 4کروڑ 86لاکھ روپے) ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔ News.com.auکے مطابق اس 45سالہ شخص کا نام مارٹن کونوے ہے پرسنل ٹرینر کی ملازمت کرتا تھا۔ اس نے ڈیٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے محبت کی تلاش کی جہاں اس کی جواینا لولیس نامی خاتون کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دونوں پہلی بار ملے اور ایک دوسرے کو بوسہ دیا لیکن اس بوسے کے بعد مارٹن بیمار پڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسے کولڈ سور انفیکشن ہو گئی جس کا ذمہ دار اس نے لولیس کو ٹھہرا دیا۔ مارٹن نے عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں کہا ہے کہ لولیس کو ’ہرپس کمپلیکس وائرس‘ (HSV)لاحق تھا جو اس نے مجھ سے چھپایا۔ اس کا اخلاقی فرض بنتا تھا کہ وہ بوسے سے پہلے مجھے اپنی اس بیماری کا بتا دیتی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور میں اس کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے بیمار بن کر رہ گیا ہوں چنانچہ اسے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

برطانیہ -