سیاسی مخالفین کی زندگی اجیرن کرنے والے مودی کو چین نے مشکل میں پھنسا دیا، سب جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پڑ گیا

سیاسی مخالفین کی زندگی اجیرن کرنے والے مودی کو چین نے مشکل میں پھنسا دیا، سب ...
سیاسی مخالفین کی زندگی اجیرن کرنے والے مودی کو چین نے مشکل میں پھنسا دیا، سب جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پڑ گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نریندرمودی جب سے اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کی زندگی اجیرن کر دی تھی لیکن اب چین نے انہیں ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی ملک کی تمام جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنا پڑ گیا ہے۔ ویب سائٹ moneycontrol.comکے مطابق گزشتہ پیر کی رات تبت کے علاقے میں چینی فوج کے ساتھ ڈنڈوں اور پتھروں سے ہونے والی جھڑپ میں 20بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم مودی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر مجبور ہو گئے جس کا گزشتہ روز انعقاد ہوا اور اس معاملے پر بھارت کی تمام تر سیاسی قیادت مل بیٹھی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ ”بھارت امن چاہتا ہے لیکن اگر ہمیں اشتعال دلایا گیا تو ہم منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔“ واضح رہے کہ چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جہاں بھارت کی سیاسی قیادت سرجوڑے بیٹھی ہے وہیں بھارتی فوج نے بھی ایل اے سی(لائن آف ایکچوئل کنٹرول) کے حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کردی ہے۔ یہ اضافی نفری بھارتی ریاستوں اروناچل پردیش، اترکھنڈ، ہماچل پردیش اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں تعینات کی گئی ہے جہاں گزشتہ پیر کی شب مذکورہ جھڑپ ہوئی تھی۔اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ کو بھی اگلے اڈوں پر بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -