لندن میں جہانگیر ترین میڈیا کو دیکھ کر اپنے ہی گھر سے بھاگ نکلے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ کچھ روز سے برطانیہ میں مقیم جہانگیر ترین نے جب اپنے فارم ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو دیکھا تو اپنے ہی گھر سے بھاگ نکلے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی فرید قریشی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنے فارم ہاؤس کے دروازے پر میڈیا کو دیکھا تو گھر داخل ہونے کی بجائے گاڑی کا رخ موڑا اور آگے نکل گئے، ان کے صاحبزادے علی ترین کالے رنگ کی رینج روور ڈرائیو کر رہے تھے۔
فرید قریشی نے سوال اٹھایا کہ جہانگیر ترین کے میڈیا سے بھاگنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ شوگر سکینڈل میں نام سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین برطانیہ چلے گئے تھے جہاں وہ لندن سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر اپنے فارم ہاؤس میں مقیم ہیں۔ جہانگیر ترین کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہر سال 2 مرتبہ اپنا چیک اپ کرانے کیلئے لندن جاتے ہیں۔
وہ منظر جب پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنے فارم ہاؤس کے دروازے پر میڈیا کو دیکھا تو گھر داخل ہونے کی بجائے گاڑی کا رخ موڑا اور آگے نکل گئے، ان کے صاحبزادے علی ترین کالے رنگ کی رینج روور ڈرائیو کر رہے تھے۔
— Farid Qureshi (@FaridQureshi_UK) June 20, 2020
میڈیا سے بھاگنے کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ pic.twitter.com/FfQRH58Uiq