"اپنی بیوی کو طلاق دے کر حلیمہ سلطان سے شادی کرو" پاکستانیوں نے ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکار سے مطالبہ کردیا

Jun 20, 2020 | 08:02 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ارطغرل ڈرامے نے جو دھوم مچائی ہے اس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی، پی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد اس ڈرامے نے کامیابی کے وہ ریکارڈ قائم کیے ہیں جو یہ دنیا کے دوسرے ممالک تو کیا خود ترکی میں بھی نہیں کرسکا۔

پاکستان میں نہ صرف ارطغرل ڈرامے بلکہ اس کی کاسٹ کے ساتھ بھی والہانہ پن دکھایا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پچھلے دنوں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسریٰ بلجک نے تھوڑا سا  "نامناسب" لباس پہنا تو پاکستانیوں نے ان کے لتے لینا شروع کردیے تھے۔  اب ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے اپنی بیوی کے ساتھ تصویر شیئر کی تو پاکستانیوں نے ان کی بیوی کو ہی مسترد کردیا۔

ایک خاتون صارف نے ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکار کی ان کی بیوی کے ساتھ تصویر دیکھ کہا کہ آخر تم نے شادی ہی کیوں کی؟ خاتون نے ساتھ ہی رونے اور دل ٹوٹ جانے والی ایموجیز بھی پوسٹ کیں۔

ایک اور پاکستانی خاتون نے تو انجین التان دوزیتان کی بیوی کو بندریا ہی قرار دے دیا۔

ایک بھائی صاحب نے ارطغرل سے مطالبہ کیا کہ ہمیں آپ کی بیوی کے روپ میں حلیمہ سلطان ہی چاہیے اس لیے اپنی بیوی کو طلاق دے کر حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسریٰ بلجک کے ساتھ شادی کرو۔

مزیدخبریں