مرتضیٰ وہاب بھی کورونا کا شکار ہوگئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماءاور حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہوں نے ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح میر ی کو رونا وائرس کی رپورٹ آئی تھی جو مثبت ہے جس کے بعد نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی علامات نہیں ہیں اور طبیعت بھی بہتر محسوس کر رہا ہے تاہم دوستوں اور احباب سے درخواست ہے کہ وہ میری جلد صحت یابی کی دعا کریں۔
واضح رہے کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک کئی اراکین اسمبلی اور سینیٹ بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6,604 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد 20 جون تک مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 666 ہو گئی ہے۔