نیب نے بلوچستان نے دو بڑے رہنماﺅں کو طلب کرلیا

نیب نے بلوچستان نے دو بڑے رہنماﺅں کو طلب کرلیا
نیب نے بلوچستان نے دو بڑے رہنماﺅں کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ زہری اور بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میر عبد القدوس بزنجو کو مبینہ کرپشن کے سلسلے میں تحقیقات کے لیے طلب کر لیا۔نیب بلوچستان کے مطابق نواب ثنا اللہ زہری اور میرعبدالقدوس بزنجو کو 23 جون کو نیب آفس کوئٹہ طلب کر لیا گیا ہے۔
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق دونوں سے مبینہ کرپشن کے سلسلے میں ذاتی حثیت میں بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔نیب زرائع کے مطابق دونوں رہنماوں سے 2008 میں قائم ہونے والی ایک کمپنی میں سرمایہ کاری کے لیے دی جانے والی رقم سے متعلق تحقیقات کی جائے گی۔بتایا گیا ہے مذکورہ کمپنی میں دونوں وزرااعلی نے سرکاری طور پر 22 کروڑ کی انوسٹ منٹ کی تھی بعد میں کمپنی مالک روڈ حادثہ میں جان بحق ہوگئے تھے لیکن حکومت کی جانب سے انوسٹ منٹ کا سلسلہ 2017 اور 2018 تک چلتا رہا جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا ہے۔جس کے بعد حکومت بلوچستان نے اپنی اصل رقم نکوالنے کے لیے مذکورہ کمپنی کو خطوط لکھیے لیکن تاحال وہ رقم واپس نہیں ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -