پاکستان اور چین میں سے بڑا دشمن کون ہے؟ بھارتی عوام نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کی ہنسی چھوٹ جائے

پاکستان اور چین میں سے بڑا دشمن کون ہے؟ بھارتی عوام نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ ...
پاکستان اور چین میں سے بڑا دشمن کون ہے؟ بھارتی عوام نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کی ہنسی چھوٹ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کی جانب سے چین اور انڈیا کی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا ہے جس کے نتائج انتہائی دلچسپ ہیں۔

نیوز 18 کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کے روز اپنی ویب سائٹ پر وادی گلوان واقعے کے بعد جاری صورتحال پر ایک سروے کرایا گیا تھا۔ سروے میں لوگوں سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستان اور چین میں سے بھارت کا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟

اس سوال کے جواب میں ہر بات  یعنی ٹڈل دل ، ہیٹ ویو سمیت ہر نقصان دہ چیز کا الزام پاکستان  پر لگانے والے بھارتیوں کی اکثریت نے چین کوبھارت کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔سروے میں شریک 93٫69 فیصد بھارتیوں نے چین کو جبکہ 8٫31 فیصد لوگوں نے پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

سروے میں سوال پوچھا گیا کہ حالیہ صورتحال پر انڈیا کو کس طرح جواب دینا چاہیے۔ اس سوال کے جواب میں 36٫36 فیصد بھارتی ایسے تھے  جنہوں نے کہا کہ اس معاملے میں فوج کو فری ہینڈ دے دینا چاہیے۔ سب سے زیادہ یعنی 48٫37 فیصد بھارتیوں نے کہا کہ  چینی فرمز کیلئے انڈیا کی مارکیٹ کے دروازے بند کردیے جائیں جبکہ 15٫27 فیصد لوگوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار ان کا نہیں ہے۔