کیا وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں لیکن اب ان خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔
وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 3 لفظی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھٹیوں پر ہیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ اپنی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا جس کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی تعاون 30 روزہ ایکس پاکستان لیو (بیرون ملک جانے کیلئے چھٹیوں) پر ہیں ۔ ان کی چھٹیوں کا آغاز 12 جون 2020 سے ہوا ہے جو 11 جولائی 2020 کو ختم ہوجائیں گی۔
Am on leave pic.twitter.com/ue1GGbNPuW
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) June 20, 2020