22 روز سے کورونا میں مبتلا اینکر پرسن نصر اللہ ملک کی طبیعت اب کیسی ہے؟

22 روز سے کورونا میں مبتلا اینکر پرسن نصر اللہ ملک کی طبیعت اب کیسی ہے؟
22 روز سے کورونا میں مبتلا اینکر پرسن نصر اللہ ملک کی طبیعت اب کیسی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی سے بطور اینکر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر وابستہ  نصراللہ ملک 22 روز تک کورونا میں مبتلا  رہنے کے بعد صحتیاب ہوگئے، روزنامہ پاکستان سے وابستہ اینکر یاسر شامی نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

نصر اللہ ملک نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا " ‏آج 22 دن بعد کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اللہ کے فضل و کرم سےکافی حد تک صحتیاب ہو گیا ہوں۔ کافی مشکل وقت تھا اور دوستوں ، عزیزوں اور معالجین نے جس طرح محبت دی اور مسلسل دعاوں میں یاد رکھا اس پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اللہ ہم سب کو ایمان اور صحت والی زندگی نصیب فرمائے آمین "

دوسری جانب روزنامہ پاکستان سے وابستہ اینکر پرسن یاسر شامی نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔ وہ  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ 12 روز سے آئسولیشن میں تھے۔