تحریک انصاف کے رہنماوں کی سردار اختر مینگل سے ملاقات بے نتیجہ ختم

تحریک انصاف کے رہنماوں کی سردار اختر مینگل سے ملاقات بے نتیجہ ختم
تحریک انصاف کے رہنماوں کی سردار اختر مینگل سے ملاقات بے نتیجہ ختم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی سردار اختر مینگل کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ملاقات کے بعد وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بی این پی کے تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا، آئندہ بھی سردار صاحب کے ساتھ نشستیں ہوں گی۔اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی یقین رکھتی ہے ہر حصے کو ترقی اور حقوق نہ ملے تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ پارٹی کے فیصلہ کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، ہم نے اپنے تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اب تک کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے تین روز پہلے قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر حکومتی اتحاد چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت گذشتہ روز کور کمیٹی اجلاس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -