”اس کھلاڑی میں مجھے بہت اچھا آل راﺅنڈر نظر آ رہا ہے“ اظہر محمود نے ایسا نام لے لیا جو طویل عرصے سے ٹیم سے بھی باہر ہے

”اس کھلاڑی میں مجھے بہت اچھا آل راﺅنڈر نظر آ رہا ہے“ اظہر محمود نے ایسا نام ...
”اس کھلاڑی میں مجھے بہت اچھا آل راﺅنڈر نظر آ رہا ہے“ اظہر محمود نے ایسا نام لے لیا جو طویل عرصے سے ٹیم سے بھی باہر ہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر اور باﺅلنگ کوچ اظہرمحمود نے کہا ہے کہ فہیم اشرف میں مجھے مستقبل کا ایک اچھا آل راﺅنڈر نظر آ رہا ہے لیکن فہیم نے اب تک اپنے بیٹنگ ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس آل راؤنڈرز کی کمی نہیں لیکن ہر کوئی جیک کیلس یا بین سٹوکس جیسا نہیں ہوتا اور ان جیسا بننے کیلئے ضروری ہے کہ آل راؤنڈرز کو تسلسل کے ساتھ مواقع دئیے جائیں تاکہ ان کو بہتر سے بہتر سیکھنے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تو بیٹنگ آل راؤنڈر ہوتے ہیں جو اچھے رنز کرنے کیساتھ ساتھ کچھ اوورز نکال لیتے ہیں اور دوسرے باﺅلنگ آل راؤنڈرز جو اچھی باﺅلنگ کے ساتھ کچھ رنز کرجاتے ہیں اور ایسے ہی آل راؤنڈر کامیاب ہوتے ہیں لیکن تھوڑے اوورز اور تھوڑے رنز والے اچھے آل راؤنڈرز نہیں بن سکتے۔

اظہر محمود نے کہا کہ فہیم میں مجھے اچھے آل راؤنڈر ہونے کا پوٹینشل نظر آ رہا ہے کیوں کہ وہ اچھی باﺅلنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، فہیم نے ماضی میں اچھی اننگز کھیلی ہیں لیکن افسوس ہے کہ فہیم نے اپنے بیٹنگ ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا، وہ ٹیم میں وہی کردار اد کرسکتے ہیں جو کسی زمانے میں میرا یا عبدالرزاق کا ہوا کرتا تھا۔

مزید :

کھیل -