”پاکستان کی موجودہ باﺅلنگ لائن زبردست ہے اور دورہ انگلینڈ میں۔۔۔“ اظہر محمود بھی میدان میں کود پڑے

”پاکستان کی موجودہ باﺅلنگ لائن زبردست ہے اور دورہ انگلینڈ میں۔۔۔“ اظہر ...
”پاکستان کی موجودہ باﺅلنگ لائن زبردست ہے اور دورہ انگلینڈ میں۔۔۔“ اظہر محمود بھی میدان میں کود پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کا باﺅلنگ گراف بتدریج اوپر جارہا ہے، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس اور عمرن خان سینئر پر مشتمل باﺅلنگ لائن میں اتنی جان ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی دکھا سکے۔
تفصیلات کے مطابق اظہر محمود نے پاکستان کی موجودہ باﺅلنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نوجوان ٹیلنٹ ہیں جبکہ ان کے ساتھ محمد عباس اور عمران خان سینئر کا تجربہ بھی موجود ہے جو پاکستان کی باﺅلنگ کو جان دیتے ہیں اور اس باﺅلنگ لائن میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ حریف کو آﺅٹ کرسکیں جبکہ پلیئرز کی مینٹورنگ کیلئے وقار یونس سے بہتر نام کوئی اور نہیں ہوسکتا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز پر گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ ہر کسی کو انتظار ہے کہ کرکٹ ایکشن بحال ہو اور شائقین اس سیریز کے منتظر ہیں، میدان میں جاکر نہ سہی لیکن ٹی وی پر تو کچھ ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔ گیند چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال پر پابندی کے بعد سیریز میں نئے گیند کے باﺅلرز کا کردار اہم ہوجائے گا اور درمیان کے اوورز میں بیٹنگ کیلئے آسانی ہوگی اس لئے جو نئے گیند کا استعمال بہتر انداز میں کرسکے گا اس کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس موقع ہوگا کہ وہ ویسٹ اندیز کی انگلینڈ سے سیریز میں یہ مشاہدہ کرلے کہ گیند کس طرح سوئنگ ہورہا ہے۔ سابق آل راؤنڈر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھی مطالبہ کیا کہ گیند کو چمکانے کیلئے یا تو متبادل مواد کی اجازت دی جائے یا پھر دوسرے نئے گیند کا آپشن جلد متعارف کرادیا جائے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان توازن کو برقرار رکھا جاسکے۔

مزید :

کھیل -