بے نظیر بھٹونے 2 آمروں کو شکست دی:آصف علی زرداری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوری جدوجہد کرکے 2 آمروں کو شکست دی۔بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ پر ایک پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ 1973کا آئین بحال کرکے بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کی۔انہوں نے کہا کہ بااختیار پارلیمنٹ کے اصول پر ثابت قدم ہیں، شہید بی بی نے جمہوری جدوجہد سے دو آمروں کو شکست دی، ان کی جدوجہد آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ ہماری جنگ اس سوچ سے ہے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی خارجہ پالیسی ملک کے وقار کی ضمانت ہے، شہید محترمہ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے خارجہ پالیسی کا اختیار پارلیمنٹ کو واپس کیا۔آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ پاک کی عدالت کے بعد بڑی عدالت عوام ہیں۔