شہباز شریف کی اے پی سی بلانے کی تجویز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کا جواب بھی آگیا

شہباز شریف کی اے پی سی بلانے کی تجویز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل ...
شہباز شریف کی اے پی سی بلانے کی تجویز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کا جواب بھی آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علما اسلام ک سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے اے پی سی بلانے کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔شہباز شریف  نے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متنازع حکومتی الیکشن بل پر کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے شہباز شریف کو جواب دیا کہ آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، اس کی تائید کرتے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اے پی سی شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے میں اہم موقع بن سکتی ہے۔

دوران گفتگو شہباز شریف نے مزید کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔انتخابات کی نگرانی کرنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی، منتخب جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت اور قومی حکمت عملی ناگزیر ہے۔

مزید :

قومی -