برطانیہ میں چہل قدمی کے دوران پاکستانی اداکارہ ارمینا خان ہراسگی کا شکار

برطانیہ میں چہل قدمی کے دوران پاکستانی اداکارہ ارمینا خان ہراسگی کا شکار
برطانیہ میں چہل قدمی کے دوران پاکستانی اداکارہ ارمینا خان ہراسگی کا شکار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف اداکارہ ارمینا خان کو برطانیہ میں ہراسگی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے کہا کہ عورتوں کو ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے۔ارمینا خان نے اپنی سٹوری میں انکشاف کیا کہ ’میں مانچسٹر میں چہل قدمی کیلئے نکلی تو مجھے ہراساں کیا گیا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ناصرف مجھے بلکہ میرے آگے چہل قدمی کرنے والی دیگر خواتین کو بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پرورش پائی اور اب ان کی مستقل رہائش بھی وہیں ہے۔

مزید :

تفریح -